November 16, 2026

‏گل ودھ گئی اے 1- امریکہ میں ٹرمپ کےخلاف مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

20250612_152100

‏گل ودھ گئی اے

1- امریکہ میں ٹرمپ کےخلاف مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

2- ایرانی میزائل حملوں نے اسرائیل میں بہت تباہی مچائی ہے، میڈیا پر صرف 20 فیصد رپورٹ ہوا ہے، ایرانی میزائل سسٹم انتہائی خطرناک ثابت ہوا ہے، اسرائیل پہلی دفعہ بڑے حملے کا شکار ہوا ہے اور اُنکا جی ایچ کیو، نیو کلیئر فیسلیٹی، بندرگاہ اور درجنوں بلڈنگز کو کافی نقصان پہنچا ہے، درجنوں اسرائیلی مارے گئے ہیں، اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے

3- ٹرمپ حکومت ایران کو دوبارہ مزاکرات کی میز پر لانا چاہ رہے ہیں لیکن ایران نے انکار کر دیا ہے

4- ایران کا نیو کلیئر پروگرام ایسے مقام پر پہاڑوں میں محفوظ ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایران نیو کلیئر بم بنا چکا ہو اور شاید اب لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہو، ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے

5- پہلے حملے کے بعد کل اسرائیل ایران پر حملوں میں دوبارہ کامیاب نہیں ہو سکا، باوجود متعدد کوششوں کے

6- ٹرمپ نے بھارت کو پاکستان پر حملے کی گارنٹی دی اور جب بھارت کو سر پرائز ملا تو سیز فائر کروا دی، اسلئے بھارت امریکہ پر آئندہ اعتبار نہیں کرے گا

7- ٹرمپ نے پیوٹن کو مذاکرات میں لگا کے یوکرائن سے بڑا ڈرون حملہ کروایا، پیوٹن اب ٹرمپ پر اعتبار نہیں کرے گا

8- ٹرمپ نے ایران کو مزاکرات کی میز پر لا کر اسرائیل سے حملہ کروا دیا، ایران اب امریکہ پر اعتبار نہیں کرے گا

9- پاکستان اس سارے قصے میں انتہائی vulnerable ہو چکا ہے، کسی وقت بھی کچھ بھی ہو سکتا ہے، حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی کہ چین کو سُنے تو امریکہ ناراض ہوتا ہے، امریکہ کےساتھ جاتا ہے تو چین ناراض ہوتا ہے، جبکہ بھارت موقع کی تلاش میں ہے،

11- چین کے سیٹلائیٹ اور ہتھیار میدان میں آ چکے ہیں، اور چین روایتی دانشمندی سے جنگ سے دور جنگ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

ایران نہ تو اب کوئی نیوکلئیر معاہدہ کرے گا اور نہ اپنی پوزیشن چھوڑے گا، روس ڈرون حملے کا بدلہ ایران کے ذریعے لے گا،

پاکستان کا مستقبل ایران، افغانستان سے دوستی اور بھائی چارے میں ہے، پاکستان کو اپنے حصے کی گیس پائپ لائین کو فورا مکمل کرنا ہوگا، اور ایران سے پٹرول کو سمگلنگ کے بغیر سستے داموں امپورٹ کرنا ہوگا،

ہماری دوستی کی پہلی لائین ایران،افغانستان، آذربائیجان اور ترکیہ ہونی چاہیے

دوسری لائین میں چین

تیسری لائین میں بھارت کے ساتھ پُر امن مزاکرات

ہمیں سعودی عرب، یو اے ای سے تعلقات کو ری ویزٹ کرنا ہوگا، ہمارے لیے یہ دونوں ممالک قطعا اہم نہیں ہیں اور ہمارے تعلقات کی اہمیت ایران، افغانستان، آذربائیجان اور ترکیہ سے شروع ہو کر ملائشیا اور انڈونیشیا کیطرف جانے چاہیں اور چین سے برابری کی سطح پر تعلقات رکھنا ہوگا

امریکہ سے حکومتی نمائندوں کی سرکاری اور غیر سرکاری ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے

غزہ کی امداد کی سٹریٹیجی ترکیہ اور ایران کےساتھ ملکر بنانی چاہیے، اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرنا چاہئے بلکہ اعلان جنگ کرنا چاہیے