انکم کا مطلب ہوتا ہے آمدنی، آمدنی وہ چیز ہوتی ہے جو بندہ کاروبار میں ایک رقم سرمایہ کاری کرتا ہے اور اپنے تمام اخراجات کو نکال کر لاگت کو نکال کر جو چیز بچتی ہے وہ آمدن ہوتی ہے اسی آمدن کو انگلش میں انکم کہتے ہیں جبکہ ملازمین کو دی جانے والی تنخواہ آمدن نہیں ہوتی بلکہ یہ ان کی خدمات کے صلہ میں دی گئی اجرت ہوتی ہے اور یہی وہ اجرت جب گھر لاتے ہیں تو وہ خرچ کر کے اس میں سے کچھ نہیں بچتا لہذا یہ آمدن کے زمرہ میں نہیں آتی اس کے اوپر ٹیکس لینا یہ بہت بڑا ظلم ہے ایک تو بڑا ظلم یہ ہے کہ گراس سیلری کے اوپر انکم ٹیکس لیا جاتا ہے دوسرا بڑا ظلم یہ ہے کہ یہ ٹیکس دینے کے باوجود جب ہم ایک صابن کی ٹکی یا کوئی اور چیز بھی مارکیٹ سے خریدتے ہیں تو اس کے اوپر بھی ہمیں ٹیکس دینا پڑتا ہے کیا یہ تمام ٹیکسز ہمارے اشرافیہ بھی دیتے ہیں؟ جن کی تنخواہیں مراعات ہم سے بہت زیادہ ہیں ان کو تمام سہولیات بجلی، پانی، گیس، پٹرول وغیرہ مفت ہوتا ہے جبکہ عام ملازمین نے اپنی تنخواہ میں سے بجلی کا بل گیس کا بل موبائل کا خرچہ اس کے علاوہ دیگر اخراجات موٹر سائیکل کا پٹرول بھی دینا ہوتا ہے ہمارے پاس تو آمدن ہوتی نہیں آمدن کا مطلب ہوتا ہے بچت ہمارے پاس بچت نہیں ہوتی لہذا یہ ملازمین پر ٹیکس نہ لگایا جائے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]