⚠️ہوشیار رہیں ! اس وقت میڈیا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔
⚠️ہوشیار رہیں ! اس وقت میڈیا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے۔
اس وقت جو کچھ ایران میں ہو رہا ہے، اسے میڈیا بالکل غلط زاویے سے پیش کر رہا ہے۔ خاص طور پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اسرائیل کے جنگی طیارے ایران کے اندر داخل ہو کر مختلف مقامات پر بمباری کر رہے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
جو حملے ایران کے مختلف مقامات پر ہو رہے ہیں، وہ دراصل اسرائیل کے اندر سے براہ راست نہیں آ رہے بلکہ یہ حملے ایران کے اندر موجود اسرائیلی ایجنٹوں کے ذریعے ہو رہے ہیں۔ یہ ڈرونز ایران میں موجود انہی ایجنٹوں کے ذریعے لانچ کیے جا رہے ہیں جو اسرائیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ان ڈورن طیاروں کو اسرائیل نے مختلف ذرائع سے ایران منتقل کیا گیا ہے جنہیں دشمن کے جاسوس استعمال کر رہے ہیں۔
یہ صورت حال زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی۔ ان شاء اللہ دو سے تین دن میں یہ سارا ڈرون طیارے اور نیٹ ورک ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد جو اصل جنگ ہوگی وہ کہیں زیادہ شدید اور فیصلہ کن ہوگی، جس میں ایران اپنی پوری طاقت اور حکمتِ عملی کے ساتھ دشمن پر کاری ضرب لگائے گا۔
آج بھی ایران نے بڑی تعداد میں ان ایجنٹوں کو گرفتار کیا ہے جو اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ اب تک کم از کم 20 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو دشمن کے لیے جاسوسی اور ڈرونز چلانے کا کام کر رہے تھے۔
یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس وقت ایران پر کوئی میزائل اسرائیل سے آ کر نہیں گر رہا اور نہ ہی اسرائیلی جنگی طیارے ایران میں داخل ہو کر کوئی کارروائی کر رہے ہیں۔ جبکہ آج کچھ جہازوں نے ایران میں گھسنے کی کوشش کی تھی جسے وقت پر تباہ کردیا گیا ہے اور باقی جہازوں کو بھاگنے پر مجبور کیا گیا تھا لھذا اسوقت ایران میں صورتحال بالکل ویسی ہے جیسی کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں بھارت نے پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ بھارت نے اپنے ڈرونز پاکستان میں داخل کر کے مختلف جگہوں پر چھوٹے موٹے حملے کیے تاکہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے، لیکن پاکستانی عوام اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر اس فتنے کو ناکام بنا دیا۔ اس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جو پوری دنیا نے دیکھی۔
بالکل اسی حکمتِ عملی کے تحت اس وقت ایران میں کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جغرافیائی قربت کے باعث بھارت آسانی سے اپنے ڈرونز پاکستان میں بھیج سکتا تھا، جبکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان فاصلہ ہزاروں کلومیٹر کا ہے۔ اس لیے اسرائیل نے ایران کے اندر موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے یہ ڈرونز اڑا کر حملے کروانے شروع کیے ہیں۔
یہی غلطی یوکرین نے روس کے خلاف بھی کی تھی۔ یوکرین نے بھی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے روس کے اندر ڈرون حملے کر کے سمجھا کہ وہ روس کو کمزور کر لے گا، لیکن نتیجہ اسکے برعکس نکلا روس نے زبردست اور بھرپور جوابی حملہ کیا، جس کے اثرات آج بھی جاری ہیں۔
اسی طرح اسرائیل کے پاس بھی یہ صلاحیت نہیں ہے کہ وہ روزانہ ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کر کے ایران پر حملہ کرے اور واپس چلا جائے۔ اب ایران میں اسرائیلی ایجنڈوں کے پاس محدود ڈرونز ہیں جو جلد ہی ختم ہو جائیں گے، اور اس کے جاسوس بھی پکڑے جا رہے ہیں۔
لھذا آنے والے دن ایران کے حق میں ہوں گے۔ ایران کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں، وہ یہیں سے اپنے میزائل برسا کر دشمن کو نشانہ بنائے گا، اور اس وقت تباہی کا وہ عالم ہو گا جس کا اندازہ خود اسرائیل کو بھی نہیں ہے۔
لہذا حالات اس وقت مکمل کنٹرول میں ہیں۔ اگرچہ کچھ مسائل اور چھوٹے موٹے حملے پریشان کن ضرور ہیں، جیسے کچھ دن پہلے پاکستان میں کچھ ڈرونز نے پریشانی پیدا کی تھی، مگر ان سے زیادہ بڑا نقصان نہیں ہو رہا۔ ایران کی عوام اور فورسز پوری طرح مستعد ہیں اور ان شاء اللہ بہت جلد