October 29, 2026

*یہ حالات ہیں غریب اپنی جانیں دے رہے ہیں اور حکمرانوں کو اپنی مراعات کی فکر کھائے جارہی ہے۔۔۔*

20240725_195329

*یہ حالات ہیں غریب اپنی جانیں دے رہے ہیں اور حکمرانوں کو اپنی مراعات کی فکر کھائے جارہی ہے۔۔۔*

*یہ ویڈیو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔۔۔

*گوجرانوالہ: آپریشن کے پیسے بجلی بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں چھلانگ لگادی*

*گوجرانوالہ میں آپریشن کے پیسے بجلی کے بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ہوگئی اور نالے میں چھلانگ لگادی۔*

*گوجرانوالا میں مکی روڈ پر پیش آئے واقعےکی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا جا سکتاہے بیٹی نے بچانے کی کوشش کی لیکن والدہ نالے میں کود گئیں۔*

*ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون ڈوب کر لاپتا ہوگئیں، ان کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔*

*خاتون کے بیٹے عثمان کا کہنا ہے کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا اور والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کیلئے جمع رقم سے بل جمع کرانا پڑا۔*

*بیٹے نے بتایا کہ پیسے بجلی بل میں خرچ ہونے پر والدہ دلبرداشتہ تھیں اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔*