October 29, 2026

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں بدعنوانی اور غبن میں ملوث 2 ملزمان گرفتار ایف آئی اے ملتان سرکل کی کاروائی

IMG-20240729-WA0313

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں بدعنوانی اور غبن میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے ملتان سرکل کی کاروائی

ایف آئی اے ملتان سرکل نے شہری کی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزمان کی شناخت رانا محمد زین اور محمد بلال کے نام سے ہوئی

محمد بلال بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ملازم ہے

محمد بلال بطور سپروائزر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے

جبکہ ملزم زین بطور ایجنٹ کام کرتے ہوئے غریب شہریوں سے رقم بٹورتا تھا

محمد بلال نے شہری کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دینے کے لیے رشوت طلب کی

ملزمان نے شہریوں کو ملنے والی امداد میں سے کٹوتی کے نام پہ کرپشن کی

ملزم زین شہریوں سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کے عوض کمیشن وصول کرتا تھا۔

ملزم 10000 روپے ادا کرنے کے عوض 500 سے 1000 روپے تک کمیشن وصول کر رہا تھا

ملزم زین نے کٹوتی سے حاصل کردہ رقم کا بڑا حصہ ملزم بلال کو ٹرانسفر کیا

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا تعین کیا جا رہا ہے

ترجمان ایف آئی اے