November 16, 2026

سکھر سید نصیر حسین زیدی بیورو چیف دعا آن لاین نیوز یرسال کی طرح، اس سال بھی ماہِ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر امن و امان، بلدیاتی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میئر

20250612_152100

سکھر سید نصیر حسین زیدی
بیورو چیف دعا آن لاین نیوز
یرسال کی طرح، اس سال بھی ماہِ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر امن و امان، بلدیاتی سہولیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے میئر ہاؤس سکھر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت میئر سکھر نے کی، جس میں ضلعی انتظامیہ، پولیس افسران، بلدیاتی نمائندوں، محکمہ صحت، واپڈا، سینیٹیشن، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے دوران مجالسِ عزا، جلوسوں کے روٹس، سیکیورٹی کے سخت انتظامات، صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر میئر سکھر نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ فوری طور پر ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو خلوصِ نیت سے ادا کریں اور شہر میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط قائم رکھیں۔