انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر نادرا سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئےجعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریسز سے ای میل اور میسجز بھیجنے
انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر نادرا سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئےجعلی پیجز، ویب سائٹس اور جعلی ایڈریسز سے ای میل اور میسجز بھیجنے والے جعلساز عناصر کی سرگرمیاں نادرا آرڈیننس سیکشن 28 اور 29 کے تحت جرم کے زمرے میں آتی ہیں
جس پر 14 سال تک قید بامشقت اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں
نادرا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کر رہا ہے
شہریوں سے التماس ہے کہ
– ان جعلساز عناصر کی اطلاع نادرا ہیلپ لائن پر دیں
– اپنی شناختی معلومات بلاضرورت کسی کو نہ بتائیں
– اپنا شناختی کارڈ بطور ضمانت کسی کو نہ دیں
– شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بحفاظت استعمال کریں
محتاط رہیں، محفوظ رہیں