اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا شہر کے
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
دیپالپور۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کا شہر کے مختلف مقامات پر صفائی ستھرائی انتظامات کا جائزہ، انہوں نے متعدد مقامات پر صفائی ستھرائی کی ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کی صفائی ستھرائی اور شہر بھر کو زیرو ویسٹ بنانے کے لیے تواتر سے اقدامات کرنے کی پالیسی پر زور دیا، اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران صفائی کے تمام امور کی نگرانی کریں اور اس سلسلہ میں عملہ صفائی کی فیلڈ میں حاضری کو یقینی بنایا جائے اور دستیاب مشینری کے ذریعے شہر کے مختلف پوائنٹس سے کوڑے کرکٹ کو اٹھا کر تلف کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ستھرا پنجاب کا وعدہ وفا کیا جائے۔