November 16, 2026

مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی

IMG-20250613-WA0289

مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ اصف محمود جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری ملک محمد ریاض خلجی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم صحت اور امن نہیں دے رہی، وہ صرف ٹیکس اور ٹیکس کی گردان کر رہی ہے حکومت مراعات یافتہ طبقہ کو مزید مراعات اور غریبوں کو باندھ کر مار رہی ہے، حکومت نے کسان اور زراعت پر ظلم کی حد کر دی بجٹ میں 111 محکموں کو ٹیکس استشنی دیا گیا ہے اس میں سے کئی ایسے ہیں جو ٹرسٹ کے نام پر کاروبار چلاتے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اس ظالمانہ بجٹ کو مسترد کرتی ہے
ایف بی ار کی کرپشن سود اور ائی پیز معاہدے ختم کر کے سالانہ ہزاروں ارب بچائے جا سکتے ہیں
بے نظیر انکم ٹیکس پروگرام کرپشن کا بدترین دھندہ ہے جسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کے لیے مختص کی گئی رقم ائی ٹی کی تعلیم کے لیے رکھی جاتی تو نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے
بجٹ میں تعلیم کے شعبے کو ترجیح ہی نہیں دی گئی
اور شمسی توانائی پر 18 فیصد ٹیکس لگانے سے سولر پلیٹ کی قیمت میں مزید تین ہزار افضافہ ہو چکا ہے
چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں 600 فیصد اور عام ملازمین کے لیے صرف 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا جو ناقابل قبول ہے
حکومت کی جانب سے کم سے کم اجرت کا تعین بھی نہ کرنا مجرمانہ غفلت ہے