November 16, 2026

محمکہ صحت میڈیکل اسٹورز پر نشہ آور انجیکشن کی عام افراد میں فروختگی روک ناسکی۔ مزید دوافراد ہلاک درجنوں نوجوان موت کےمنتظر

IMG-20250612-WA0220

محمکہ صحت میڈیکل اسٹورز پر نشہ آور انجیکشن کی عام افراد میں فروختگی روک ناسکی۔ مزید دوافراد ہلاک درجنوں نوجوان موت کےمنتظر

میلسی (محمدمختارسولگی) محمکہ صحت میڈیکل اسٹورز پر نشہ آور انجیکشن کی عام افراد میں فروختگی روک ناسکی مزید دوافراد ہلاک، درجنوں نوجوان موت کےمنتظر۔ نشہ آور انجیکشن کی کھلےعام فروخت محکمہ صحت کی نااہلی ہے ۔جس میں میڈیکل سٹور مالکان برابرکےشریک ہیں ۔گزشتہ روز مترو روڑ پر دو نامعلوم افراد مردہ حالت میں پائے گئے ۔جن کے جسم پر انجیکشن لگنے کےواضح نشانات تھے ۔میلسی شہر میں نشہ آور انجیکشن سے سالانہ درجنوں افراد کی اموات واقع ہورہی ہیں لیکن محکمہ صحت انجیکشن کی غیرقانونی فروخت پر کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھاسکا ۔سماجی حلقوں نے نشہ آور انحیکشن کی کھلےعام فروختگی پر پابندی لگانے کامطالبہ کیاہے.