موٹروے M-2 پر اسلام آباد سے لاہور کے لیے کار کا پرانا ٹول ٹیکس 1100 روپے تھا جو 27 اگست 2024 کے بعد 1210 روپے ہو گیا، اور اب 15
موٹروے M-2 پر اسلام آباد سے لاہور کے لیے کار کا پرانا ٹول ٹیکس 1100 روپے تھا جو 27 اگست 2024 کے بعد 1210 روپے ہو گیا، اور اب 15 جون 2025 سے یہ 1800 روپے ہو جائے گا۔ اسی طرح، لاہور سے عبدالحکیم (M-3) تک کار کا پرانا ٹول ٹیکس 700 سے 800 روپے تھا جو اب بڑھ کر 1200 روپے کر دیا گیا ہے۔
پنڈی بھٹیاں سے ملتان (M-4) تک کار کا ٹول 950 سے 1050 روپے سے بڑھ کر 1600 روپے ہو گیا ہے، جبکہ ملتان سے سکھر (M-5) تک کا ٹول 1100 سے 1200 روپے سے بڑھ کر 1800 روپے ہو جائے گا۔ ڈی آئی خان سے حقہ (M-14) اور حسن ابدال سے مانسہرہ (E-35) کے لیے کار کے ٹول ٹیکس میں بھی بالترتیب 600-650 سے 1000 روپے اور 250-300 سے 450 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔
بڑے ٹرکس کے لیے بھی لاہور سے اسلام آباد (M-2) کا ٹول ٹیکس نمایاں طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔ 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے یہ 5280 روپے سے 7900 روپے ہو گیا ہے، جبکہ آرٹیکولیٹڈ ٹرک کے لیے یہ 6780 روپے سے بڑھ کر 10200 روپے ہو جائے گا۔