November 16, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب کا تین روزہ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا اس حوالہ سے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا

20250610_032439

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ستھرا پنجاب کا تین روزہ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا اس حوالہ سے اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کیک کاٹا گیا اور ہوامیں غبارے چھوڑے گئے،تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے تھے۔ہارون آباد میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اور مؤثر طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ”ستھرا پنجاب” کی جانب سے تین روزہ صفائی آپریشن مکمل کر لیا گیا۔
اس کامیاب صفائی مہم کے اختتام پر ایک پُروقار تقریب ”عید آپریشن اختتامی تقریب” کے نام سے منعقد ہوئی،جس میں مہمان خصوصی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے ستھرا پنجاب کی ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنا کر اور تحائف دے کر انکی حوصلہ افزائی کی اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء)چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے تھے، جبکہ ان کے ہمراہ معروف سیاسی رہنما میاں عبدالواحد، ستھرا پنجاب کے پراجیکٹ منیجر میاں عبدالحنان۔پراجیکٹ سپروائزر محمد آصف ولایت،تحصیل مینحر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بہاولپور احسن راحیل اور آپریشن منیجر باؤ نذیر احمد بھی موجود تھے اس موقع پر چوہدری غلام مرتضیٰ ایم پی اے نے کہا کہ عید کے موقع پر صفائی جیسے اہم فریضے کو جس جانفشانی سے سرانجام دیا گیا، وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ستھرا پنجاب” ٹیم نے محدود وسائل کے باوجود بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور عوامی تعاون بھی قابل تعریف رہا۔میاں عبدالحنان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ مہم کے دوران سینکڑوں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا اور شہر کے مختلف حصوں میں صفائی کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ٹیم کی کوشش ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے اور شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ ماحول کو صحت مند رکھا جا سکے۔