November 16, 2026
20250610_032439

دانش قاضی کون؟؟

ایم کیوایم کے نام پر زندگی بھر عیاشی کرنے والے بعض افراد جو کبھی۔۔۔۔۔ کراچی کے معمولی سے اداروں واٹر بورڈ اور کے ایم ڈی سی کے ملازمین تھے بعد ازاں انھیں اپنے سابقہ قائد سے وفاداری جتلانے کا وہ انعام ملا جو شاید انکی نسلوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔۔۔۔ میری مراد آپ سمجھ رہے ہوں گے

جی ہاں۔۔۔۔۔پی ایس پی بنانے والے ان افراد سے میری مراد ہے جو پارٹی کے ہر اعلیٰ عہدوں سمیت صوبائی وفاقی اور شہری حکومت کا حصہ بنے۔۔۔لیکن جب پارٹی پر برا وقت آیا تو یہ لوگ کارکنان کو آگے دھکیل کے ملک سے فرار ہوگئے

ایم کیوایم کو دھڑوں میں تقسیم کرکے اپنی نئی دکان کھولنے والے ان افراد کا کچھ ہی عرصے میں حال وہ ہوا جو دنیا نے دیکھا یعنی یہ متحدہ قومی موومنٹ سے علیحدہ ہوکر ایک کونسلر نا بنوا سکے اور پھر انھیں عہدوں کے حصول سمیت ملک کے ایوانوں میں جانے کے لئے اس ہی ایم کیو ایم کا سہارا لینا پڑا جسے یہ افراد دفن کرنے کے 8 سال دعوے کرتے رہے

اور کیوں نا کرتے یہ لوگ ایسا بھئی بات یہ ہے دھندا ہے پر گندا ہے کہ مصداق ان افراد نے زندگی میں کبھی نوکری تو کی نہیں اور ایم کیو ایم کی خیرات میں واٹر بورڈ سمیت کےایم ڈی سی میں بھی مذکورہ افراد کو نوکری کوئی کرنی تھوڑی پڑی تھی۔۔۔۔۔بس یہ افراد اپنے قائد کا دل بہلاتے تھے اور تنخواہ گھر لاتے تھے اور یہ کام کئی سال چلا۔۔۔۔

اگر آپ کو جھوٹ لگے تو نکلوا لیں ریکارڈ لگ پتہ جائے گا

یہ دانش قاضی نامی گماشتہ ان ہی افراد کا منہ بولا بچہ ہے۔۔۔۔اگر اس بات میں بھی آپ کو کہیں شک ہو تو آپ اس گماشتے کی ویڈیوز سن لیں خود اندازہ کرلیں گے کہ اس بندے کو جو ملک سے بھاگا ہوا ہے پارٹی کی اندرونی خبریں کون دے رہاہے؟؟

پھر سوال یہ کہ یہ بندہ کبھی پی ایس پی کے کسی رہنما کے بارے میں بات نہیں کرتا جبکہ پی ایس پی سے ایم کیوایم میں اپنی غرض لیکر آنے والے بیشتر لوگ اس وقت بھی پارٹی کے اہم عہدوں پر براجمان ہیں یا یوں کہہ لیں کے مرکزی قیادت کا حصہ ہیں جبکہ بہت سارے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی اس ہی چیپٹر سے تعلق رکھتے ہیں مگر دانش نامی یہ ریکٹ کبھی کسی کا نام نہیں لیتا

یعنی سمجھنے والی بات یہ ہے کہ آپ ساتھی اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو پہچانیں جو کہ نا صرف ایم کیوایم بلکہ مہاجر قوم کی دشمن ہیں اور اپنا اتحاد قائم رکھیں۔۔۔۔۔ کیونکہ جو رسہ کشی ان سازشی افراد نے جاری رکھی ہوئی ہے اگر انھیں اسکے مطلوبہ نتائج نا ملے تو ایک مرتبہ پھر ان مٹھی بھر شرپسندوں اور مفاد پرستوں نے بھاگ جانا ہے

آپ اپنی قیادت یعنی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، امین الحق، ڈاکٹر فاروق ستار ودیگر پر اپنا اعتماد قائم رکھیں اور شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھیں

والسلام

ایک نظریاتی کارکن