پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے۔
پاسباں مل گئے کعبے کو صنم خانے سے۔
فریڈم فلوٹیلا کے تمام کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔ فریڈم فلوٹیلا جس میں گریٹا تھنبرگ Greta Thunberg اور دیگر انسانی حقوق کے کارکن شامل تھے اور ان کا مقصد اسرائیلی محاصرہ توڑنا تھا جو غزہ میں امداد پہنچانے پر اسرائیل نے گزشتہ دو ماہ سے لگا رکھا ھے۔
وقتی طور پر مشن کو کامیابی نہیں مل سکی لیکن یہ سمندری مشن عالمی تحریک کا حصہ بنے گا اور 12 جون کو قاہرہ سے ایک “عالمی مارچ برائے غزہ” کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں 30 سے زائد ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔
عالمی ضمیر شاید بیدار ہو رہا ہے۔ جو کام اس فلوٹیلا پر موجود activists نے کر دیا ھے۔ افسوس وہ تمام مسلم امہ نہ کر سکی۔
یہ مسلمان ہیں جنکو دیکھ کر شرمائیں یہود