سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے ضلع بھر میں اچھی کارکردی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے ضلع بھر میں اچھی کارکردی کا مظاہرہ کرنے پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے تمام پولیس افسران و اہلکاران پر فخر ہے جو پولیس ڈیپارٹمنٹ کا سر فخر سے بلند کرتے ہیں۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او محمد صہیب اشرف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے جن کی قیادت میں پولیس آفیسرز اور دیگر اہلکاران بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔