*ملائیشیا میں یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15 طالب علم جاں بحق*
*ملائیشیا میں یونیورسٹی بس کو حادثہ، 15 طالب علم جاں بحق*
کوالالمپور: ملائیشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں طالبعلموں سمیت 15 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ملائیشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13 طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔