اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات پر مویشی منڈی میں سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات پر مویشی منڈی میں سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم کی زیر نگرانی مویشی منڈی میں عوام کے لیے بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی باقیات کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ انہیں پینے کا پانی بھی مہیا کیا جا رہا ہے اور تواتر سے مویشی منڈی میں پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے تاکہ ماحول کو صاف رکھا جاسکے،اس کے علاوہ مویشی منڈی میں قائم سیل میں عوامی شکایات کے ازالہ کے سلسلہ میں انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم نے کہا ہے کہ مویشی منڈی میں عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کے لیے تمام امور کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔