October 29, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات سعود فاروق چغتائی کی میڈیا سے گفتگو

20240725_195329

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)

مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اطلاعات سعود فاروق چغتائی کی میڈیا سے گفتگو

مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد کا اجلاس ہوا اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بجلی اتنی مہنگی کردی گئی ہے کہ غریب عوام کا چینا محال کردیا گیا ہے دن بدن بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں غریب کی زندگی کو اجیرن بنا رہی ہیں ۔ بجلی کے بلوں میں فکس ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے جس کی وجہ سے مزدور طبقہ اور غریب دیہاڑی دار لوگ خصوصاً سفید پوش طبقہ شدید پریشانی کا شکار ہے اور آئے روز بجلی کی قیمتیں بھی بڑھائی جارہی ہے اور ٹیکسز کے اضافے بھی جاری ہیں ۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ کب تک عوام پر یہ ظلم جاری رکھا جائے گا ۔ کیا اس ظلم و جبر کی کوئی انتہا ہے ؟ ۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری اختر علی خلجی ،راو شعیب احمد ،اشفاق گجر ،میاں عدنان چوہدری،ممبران و عہدیداران بھی موجود تھے