November 16, 2026

سکھر ۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین۔۔زیدی دعا آن لاین نیوز ۔انصاری برادری کی جانب سے شیخ الانصار ویلفیئر سوسائٹی کا قیام جس کا مقصد انصاری برادری میں تعلیم کو فروغ دینا اور

IMG-20250606-WA0230

سکھر ۔۔۔بیورو چیف سید نصیر حسین۔۔زیدی دعا آن لاین نیوز ۔انصاری برادری کی جانب سے شیخ الانصار ویلفیئر سوسائٹی کا قیام جس کا مقصد انصاری برادری میں تعلیم کو فروغ دینا اور تعلیمی شعبہ جات میں انصاری برادری کے نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے شیخ الانصار ویلفیئر سوسائٹی کے صدر طاہر شیخ اور دیگر عہدیداران نے اسکول، کالج، یونیورسٹی اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے حوالے سے سکھر شہر کی مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اپنی برادری کے نوجوانوں کیلئے بھرپور طریقے سے تعلیمی استفادہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے اسکے ساتھ ساتھ شیخ الانصار ویلفیئر سوسائٹی انشاء اللہ عنقریب سکھر انصاری برادری کے ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک عظیم الشان تقریب تقسیم انعامات کا پروگرام منعقد کرنے کیلئے برادری میں مشاورت جاری ہے شیخ الانصار ویلفیئر سوسائٹی بلا تفریق خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آئی ہے جس کا مقصد انصاری برادری کے بچوں میں تعلیم کو فروغ دینا اور سماجی برائیوں سے اپنے نوجوانوں کو بچانا ہے شیخ الانصار ویلفئر سوسائٹی کے صدر طاہر شیخ، سینئر نائب صدر قاسم بلال انصاری، نائب صدر عبدالرحمان انصاری، جنرل سیکریٹری جاوید اقبال انصاری،جوائنٹ سیکریٹری کاشف انصاری، خازن الیاس انصاری اور انفارمیشن سیکریٹری احمد عثمان انصاری کی جانب سے اہلیان سکھر انصاری برادری سے گزارش ہے کہ آئیں اور اس تعلیمی پروگرام میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہمارے نوجوان ڈاکٹر، انجینئر اور بزنس مین بن کر ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیں۔