November 16, 2026

بہاولنگر ()ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر حسین گِل ہمراہ سول جج بلال حسن نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک

20250605_165002

بہاولنگر ()ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شبیر حسین گِل ہمراہ سول جج بلال حسن نے ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر کا تفصیلی دورہ کیا۔جیل ہذاکے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔جیل ہذا میں جاری شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا۔خواتین وارڈ کا وزٹ کیا خواتین اسیران کے مسائل دریافت کیےاور خواتین اسیران میں عید کے سلسلے میں کپڑے اور تحائف تقسیم کیے ۔ اور ساتھ ہی خواتین وارڈ میں گورنمنٹ اف پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم شدہ بیوٹی پارلر کلاس اور ٹیلرنگ کلاس کی سہولیات جیسے اقدامات کو سراہا-اور ساتھ ہی اسیران میں عید کے سلسلے میں تحائف تقسیم کیے ۔بعد از کچن اسیران کا وزٹ کیا کھانے کے معیار کو چیک کیاجیل ہسپتال کا وزٹ کیا ہسپتال میں ڈسپنسری میں موجود ادویات کو چیک کیااور لیبارٹری کی سہولت کو بھی چیک کیا اور ساتھ ہی سیل بلاکس کابھی وزٹ کیا ۔نو عمر بچوں کے سکول کا دورہ کیا اوراُن کی کلاسز کو چیک کیا۔ اسی طرح جیل ہذاپر قائم شدہ باربر ٹریننگ کلاس ایئر کنڈیشنر ٹریننگ کلاس اور موٹر سائیکل مکینک ٹریننگ کلاس کا وزٹ کیا ۔اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر رسول بخش کلاچی کے اقدامات پر شاباش دی اور جیل کی صفائی ستھرائی کے انتظام کو سراہا ۔اور معمولی نوعیت کہ کیسزز
میں ملوث ایک اسیران کو فوری رہا کرنے کے احکامات صادر فرمائے ۔