November 16, 2026

*عید کے موقع پر علی امین کا پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان*

IMG-20250605-WA0137

*عید کے موقع پر علی امین کا پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان*

پشاور: عید کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔

عیدالاضحی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔

علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔