November 16, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور شاعرہ اور ادیبہ شاہدہ لطیف کا ایک اور اعزاز، دبستان اردو انٹرنیشنل کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ

IMG-20250604-WA0244

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور شاعرہ اور ادیبہ شاہدہ لطیف کا ایک اور اعزاز، دبستان اردو انٹرنیشنل کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی عطائیگی ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ دُنیائے سُخن کا ایک بڑا ایوارڈ “دبستان اُردو انٹرنیشنل” کی جانب سے معروف شاعرہ شاہدہ لطیف کو “لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ” سے نوازا گیاہے ۔ اس موقع پر شاہدہ لطیف نے دبستان اُردو انٹرنیشنل کی معتمد خاص محترمہ زیب النساء زیبی جو کہ ایک نامور شاعرہ اور دانشور سکالر ہیں ، اور دبستان اُردو کے دیگر رفقاءے کار کا اس عزت افزائ پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ محترمہ شاہدہ لطیف کو اللہ تعالی ا نے اعلی صلاحیتوں سے سرفراز کیا ہے ۔ موصوفہ علمی اور ادبی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتی ہے اور نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں ۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی نامور شاعرہ اور ادیبہ محترمہ شاہدہ لطیف کو مختلف فورمز پر متعدد ایوارڈز و اعزازات سے نوازا جا چکا ہے ۔