*18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج*
*18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کا قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج*
18 سال سے کم بچوں کی شادی پر پابندی کے قانون کو وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج کردیا گیا،قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت آصف زرداری نے 30 مئی کو ’اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل‘ پر دستخط کرکے اس کی منظوری دی تھی۔
شہری شہزادہ عدنان نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چائلڈ میرج ریسٹرین بل 2025 خلاف قرآن، حدیث اور آئین کے خلاف بنایا گیا ہے، درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
شادی سے متعلق قانون میں قید بامشقت کی سزا رکھی گئی ہے جوکہ خلاف آئین و قانون ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ قرآن و سنت کے منافی قانون کو کالعدم قرار دیا جائے اور ریاست کو اس قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔