November 16, 2026

*تھانہ سی سی ڈی سرکل صدر میانوالی کا جھامرہ پل کے قریب ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ*

20250603_062433

*تھانہ سی سی ڈی سرکل صدر میانوالی کا جھامرہ پل کے قریب ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ*

*1 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار، 2 فرار، موٹر سائیکل اور اسلحہ آتشیں برآمد*

تھانہ سی سی ڈی سرکل صدر میانوالی انسپکٹر رانا بابر معہ نفری بغرض چیکنگ صدر کے علاقہ جھامرہ پل کے نزدیک موجود تھے کہ جنوب سائیڈ سے موٹر سائیکل پر سوار 3 اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر بانیت قتل سیدھی فائرنگ کر دی اور مشرق سائیڈ پر نہر پٹری کے ساتھ جھاڑیوں میں گھس گئے۔
پولیس پارٹی نے دفاعی پوزیشن سنبھال کر حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی۔

فائرنگ کا سلسلہ تقریباً 20 منٹ تک جاری رہا. فائرنگ رکنے پر پولیس نے علاقے کو سرچ کیا تو 1 شخص جس کی شناخت وقار خان ولد یعقوب خان قوم سنبل سکنہ چکنمبر 8 ایم ایل رفیق آباد پپلاں کے نام سے ہوئی جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں سڑک کنارے جھاڑیوں میں ملا جس کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے قریب سے موٹر سائیکل 125 اور پسٹل 30 بور اور 20 عدد 30 بور کے خول ملے جن کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔

زخمی ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ میں، میرا ساتھی محبوب ولد وزیر سکنہ چھینہ پوڑہ اور ایک اس دوست بغرض ڈکیتی مسلح اسلحہ 3 پسٹل 30 بور تھے۔

زخمی ملزم کو بغرض علاج ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

*ریکارڈ پڑتال پر ملزم وقار خان تھانہ پپلاں اور تھانہ ہرنولی کے 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔*

مقابلے میں شامل تمام پولیس افسران و جوان محفوظ رہے ہیں۔

زخمی ڈکیت کے ساتھی جو اندھیرے اور جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ہے، کو گرفتار کرنے کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے ان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ رائے محمد اجمل نے مقابلہ میں شامل تمام افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔

*ترجمان میانوالی پولیس*

𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼