November 16, 2026

قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی

20250603_062433

*قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی*

*خدارا! اپنے آس پاس نظر رکھیں، یہ کتنا بڑا المیہ ہے، دکھ بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں مل رہے۔۔۔,*

بہاولپور میں بھوک کی وجہ سے بزرگ خاتون دم توڑگئیں جب کہ ان کی بہن اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

ریسکیو کے مطابق ہفتے کے روز پڑوسیوں نے انہیں اطلاع دی کہ لوہار والی گلی کے ایک گھر میں دو بزرگ خواتین بے ہوش پڑی ہیں، ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے تو ایک خاتون دم توڑ چکی تھیں جب کہ دوسری کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

بچ جانے والی خاتون کے مطابق وہ دونوں بہنیں کئی روز سے بھوکی پیاسی تھیں۔

اہل محلہ کے مطابق دونوں خواتین غیرشادی شدہ اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں، کوئی کمانے والا نہیں تھا، بہنوں کا ایک بھائی بھی تھا جو کافی عرصے سے لاپتا ہے۔

دم توڑنے والی بزرگ خاتون کی تدفین کردی گئی ہے، انتقال کرجانے والی خاتون کی بڑی بہن اب بھی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔