*🚨 روس یوکرین 🗣️* *_🌎جنگ کے آغاز کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور فوجیوں کی
*🚨 روس یوکرین 🗣️*
*_🌎جنگ کے آغاز کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور فوجیوں کی لاشوں کی واپسی پر اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ طے پاگیا۔_*
*_عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات ترک صدر کی ثالث میں استنبول میں جاری تھے جس میں متعدد امور پر اتفاق ہوگیا۔_*
*_اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے چھ چھ ہزار فوجیوں کی لاشوں کو واپس کریں گے۔_*
*_علاوہ ازیں بڑے پیمانے پر گرفتار فوجیوں کو بھی رہا کیا جائے گا جس کے پہلے مرحلے میں 15 مئی کو ایک ہزار قیدیوں کا تبادلہ ہوچکا ہے دونوں ممالک فوری طور پر اپنی تحویل میں موجود شدید زخمی اور نوجوان قیدیوں کے تبادلے کو یقینی بنائیں گے۔ترک صدر طیب اردوان نے امن مذاکرات کی کامیابی کو ایک بہترین پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ وہ جلد ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ترکیہ میں کروائیں گے۔_*
*_اگرچہ یوکرین، یورپی ممالک اور امریکا نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا لیکن روس نے کہا کہ وہ جز وقتی جنگ بندی کے بجائے صرف طویل مدتی حل چاہتا ہے۔_*
*_روسی صدر کے مشیر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ولادیمیر میدنسکی نے بتایا کہ روس نے مکمل جنگ بندی کے لیے مفصل شرائط پر مبنی ایک یاداشت یوکرین کو دی ہے۔_*
*_روس کا کہنا ہے کہ اگر یوکرین نیٹو میں شمولیت سے دستبردار ہو جائے اور چار مقبوضہ علاقوں سے اپنی فوج واپس بلالے تو وہ فوری جنگ بندی پر آمادہ ہو سکتا ہے۔_*
*_دوسری جانب یوکرین کا مطالبہ رہا ہے کہ اس کی فوجی طاقت پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے روس کے زیر تسلط علاقوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہ کیا جائے اور جنگی نقصانات کی تلافی کی جائے۔_*
*_یوکرینی وزیر دفاع رستم عمروف نے تصدیق کی کہ روس نے امن معاہدے کا ایک مسودہ بھی فراہم کیا ہے جس کا ہم اپنی پیش کردہ تجاویز کے ساتھ موازنہ کرکے کوئی فیصلہ کریں گے۔_*
*_یاد رہے کہ یوکرین نے جون کے اختتام سے قبل مزید مذاکرات کی تجویز دی ہے اور اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ صرف زیلنسکی اور پیوٹن کے درمیان براہِ راست ملاقات ہی مسائل حل کر سکتی ہے۔_*
*_یوکرین نے روس سے زبردستی لے جائے گئے بچوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ہے جن کی فہرست میں 339 بچوں کے نام شامل ہیں_*۔
*_روس کا مؤقف ہے کہ یہ بچے جنگ سے بچانے کے لیے منتقل کیے گئے نہ کہ اغوا کیے گئے۔ان مذاکرات سے ایک دن پہلے، یوکرین نے روس کے جوہری صلاحیت کے حامل بمبار طیاروں کے اڈے پر ڈرون حملے کیے تھے_*۔
*_خیال رہے کہ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 113,100 مربع کلومیٹر رقبے پر قبضہ کرچکا ہے (جو امریکی ریاست اوہائیو کے برابر ہے)۔_*
*_روس اور یوکرین کے درمیان فروری 2022 کے آغاز سے اب تک 12 لاکھ سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں_*۔
*_امریکی صدر ٹرمپ نے اگرچہ پیوٹن کو “پاگل اور زیلنسکی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے مگر انھوں نے امن کے امکان کو برقرار رکھنے کی بات بھی کی ہے اور ساتھ ہی خبردار بھی کیا ہے کہ اگر روس نے تاخیر کی تو نئی سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔_*