یومِ عرفہ کا زندگی بدل دینے والا سبق۔۔۔ (آخرتک پٹھئےگاکیونکه اس سبق کارزلٹ آخرمیں ھے)
یومِ عرفہ کا زندگی بدل دینے والا سبق۔۔۔
(آخرتک پٹھئےگاکیونکه اس سبق کارزلٹ آخرمیں ھے)
ایک سال پہلے، میرےسپر مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سےآگ لگ گئی،جس نےمیری دکان کےتین چوتھائی سے زیادہ مال کوجلاکرراکھ کردیا۔یہ واقعہ یومِ عرفہ سےصرف دودن پہلےپیش آیا!آپ تصور کر سکتےہیں کہ میری حالت کیا تھی عیدالاضحیٰ قریب تھی، مگرمیری دکان،میرا سامان،میرا کاروبار — سب تباہ ہوچکاتھا۔نہ کوئی عیدی،نہ خوشی،نہ مسرت۔صرف غم، پریشانی،اورقرض کا بوجھ۔اس وقت میری شادی کوصرف دوماہ ہوئےتھے۔جلاہوامال تقریباً 15,000ڈالرکےبراب تھا۔ میں سوچنےلگا:اب کیا کروں؟کیسےاس نقصان کی تلافی ہو؟کیا اپنی نئی نویلی دلہن سے کہوں کہ اپنا سونا بیچ دے؟یا کسی سےقرض لوں؟لیکن کس سے؟
آخرکار میں نے سوچا کہ دوستوں سے قرض لینا بہتر ہے۔ مگر جب بھی کسی دوست سے بات کی، وہ یہی کہتا، “عید قریب ہے، معاف کرنااس وقت مددنہیں کر سکتا۔”
دو دن اسی حالت میں گزر گئےذہنی دباؤ اور مایوسی کے ساتھ۔ بمشکل 800ڈالرجمع کرپایاجو میرےنقصان کےمقابلے میں ایک قطرہ بھی نہیں تھے۔اس رات میں گھر واپس جا رہا تھاتو ایک پڑوسی ملا،کہنے لگا:
“عیدمبارک بھائی!کل روزہ نہ بھولنامیں نے دل میں سوچا:روزہ؟ اس حال میں؟مجھےاکیلاچھوڑدو۔
میری بیوی نے میرا دل ہلکا کرنے کے لیے کہا کہ تھوڑی دیر چہل قدمی کرتے ہیں۔ ہم باہر نکلے، مگر میرا دل غم سے بوجھل تھا — میں کسی چیز سے لطف نہیں اٹھا پا رہا تھا۔جب گھر واپس آئے، تو وہ بولی:چلو سحری کی تیاری کرتے ہیں؛فجر کاوقت قریب ہے۔میں نے تلخی سے جواب دیا:سحری؟ مجھے تو یاد ہی نہیں رہا کہ کل یومِ عرفہ ہے!تم اور میں۔جیسےدومختلف دنیاؤں میں جی رہے ہیں۔ کیا سحری؟ کیا عرفہ؟ کیا تمہیں ہماری حالت نظر نہیں آرہی؟”
اس نے نرمی سے کہا:اللہ نےہمارےلیے یہ فیصلہ کیا ہے۔وہ ہمیں کبھی تنہا نہیں چھوڑےگالیکن روزہ ضرور رکھو۔اس نےاصرار کیااور ہم نے نیت کر کے روزہ رکھ لیا۔
افطار کے وقت، وہ بولی: اللہ سے دعا مانگو۔”
میں نے کہا:کس چیز کی دعا؟کہنے لگی:جو دل چاہے، مانگومیں نے طنزیہ انداز میں کہا:کیا مانگوں؟ یہ کہ آسمان سے15,000 ڈالرآجائیں؟کیا یہ ممکن ہے؟”وہ بولی:جس نے آسمان بنایا ہے،وہ ہرچیز پرقادرہے۔”وہ چپ چاپ نماز پڑھنے لگی اور دعا میں مشغول ھوگئی۔ میں نےبھی دعاکی، مگر دل میں صرف وہی15,000 ڈالر گھوم رہےتھےمیں چاہتاتھاسب کچھ واپس مل جائے۔مغرب کے ایک گھنٹےبعدمیرے ایک دوست کافون آیا:کافی شاپ آؤ،تم سےضروری بات کرنی ہےمیں گیا، تو اس نے کہا:میرے ایک جاننےوالےنےپیسےجمع کیے ہیں اور وہکسی کاروبار میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تم سےبہتر کوئی نہیں لگا مجھے
ہم نے اس شخص کوبلایا وہ آیا اور کہا:میرے پاس 30,000ڈالر ہیں،اور میں کاروبار میں لگانا چاہتا ہوں۔میں نے کہا:
میری دکان کو 15,000 ڈالرکےمال کی ضرورت ہےکیوں نہ آدھے پیسے مال میں لگاؤ اور آدھے دکان کی تزئین و آرائش میں؟منافع میں50/50 کا حصہ ہوگا، جب تک تمہارا اصل سرمایہ پورا واپس نہ ہو جائے۔ہم نے معاہدہ کرلیا۔میں نےدکان دوبارہ بنائی،مال خریدا،اور عید کے بعد دکان کھول دی۔ اس دن میری خوشی کی انتہا نہ تھی۔
اوہ! میں بھول گیا — دکان میں آگ لگنے سے ایک ہفتہ پہلے میری والدہ کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ٹیسٹ کروا لیے تھے، اور نتائج عرفہ کے دن آنے تھے۔
نتیجے آئےمنفی تھے۔ الحمدللہ، وہ مکمل طور پر صحت مند تھیں!
جب امی کو پتہ چلا، تو وہ خوشی سے پورا دن روتی رہیں الله کاشکر ادا کرتی رہیں۔دکان دوبارہ کھل گئی،امی شفا یاب ہو گئیں،اورپھرمیری بیوی نے فون کرکے بتایاکہ اس نے حمل کا ٹیسٹ کروایاہے وہ حاملہ ہے!پھراُس نے مجھ سے کہا:اب سمجھ آیاروزہ رکھنےاورعرفہ کے دن دعا مانگنے کی طاقت کیا ہوتی ہے؟میں نے دل میں کہا:سبحان الله!
کچھ دن پہلے لگ رہا تھا جیسے پوری دنیا ختم ہو گئی ہے، اور آج صرف ایک مخلص دعا سے سب کچھ پلٹ گیا۔اس دن میں نے اللہ کے سامنے عاجزی کاوہ سبق سیکھا جوکبھی نہیں بھولوں گا۔
اللہ ہمارے ساتھ ہے۔کبھی وہ ہمیں آزماتا ہے تاکہ ہم اس کی طرف رجوع کریں،توبہ کریں۔عیدکے بعدکاروباراچھاچلنےلگا، اورجلدہی وہ30,000 ڈالرواپس ہوگئے۔میں وہ پیسےواپس دینے گیامگر تب کہانی میں ایک نیا موڑآیا۔اس شخص نے کہا: سچ یہ ہےکہ یہ پیسے میرےلنہیں تھے۔ کسی شخص نے،جس کی بیوی کینسرسے صحت یاب ہوئی تھی، الله کی رضا کےلیے یہ تمہیں دلوائے۔ وہ تمہاری مددکرناچاہتا تھاگمنام رہ کر۔یہ پیسے تمہارے ہیں کوئی واپس نہیں مانگے گا۔الله کی قسم، میں گھرآکرکمرے میں بندہو گیااورایک گھنٹہ بچوں کی طرح رویا۔الله کی رحمت اور عنایت پرجو میں نے محسوس کی۔اب بھی جب یہ واقعہ یادآتاھے، آنکھوں سے صرف آنسو نہیں خون کےآنسونکلتے ہیں کہ میں نےرب سے دوری میں وقت گزارا، جب کہ وہ تو ہمیشہ قریب تھا۔اسی تجربہ نے مجھے یومِ عرفہ، روزہ، دعا،اور الله پراعتماد کا اصل مطلب سکھایا۔
یہ میری زندگی کانقطۂ آغاز بن گیامیں نے توبہ کی اور دین سے جُڑ گیا۔
“اللہ کبھی کبھی دینے کے لیے روکتا ہے، اور روکنے کے لیے دیتا ہےیہی اُس کی حکمت ہے۔”یہ۔ذوالحجه کے پہلے دس بابرکت دن ہیں، ہم دعا، توبہ، اور ذکر میں محنت کریں — اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کو نہ بھولیں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جو کسی کو نیکی کی طرف رہنمائی کرے،اُسے بھی وہی اجر ملے گا جو نیکی کرنے والے کو ملتا ہے۔”
(مسلم)
ایک عربی دوست کی وال سے ترجمه)