🔥 یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ – “آپریشن اسپائیڈر ویب” 🔥
🔥 یوکرین کا اب تک کا سب سے بڑا حملہ –
“آپریشن اسپائیڈر ویب” 🔥
یکم جون 2025 کی صبح، یوکرین نے روس کے خلاف ایک ایسا حملہ کیا جس نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا!
اس آپریشن کا نام ہے
“Operation Spider Web” —
اور یہ محض حملہ نہیں، روسی فوجی طاقت کے خلاف ایک چالاک اور گہرا وار تھا۔
یوکرین کی خفیہ ایجنسی SBU نے روس کی سرزمین کے اندر گھس کر پانچ بڑے فوجی ہوائی اڈے تباہ کر دیے، جن میں وہ اڈے بھی شامل ہیں جہاں سے روس اپنے نیوکلیئر بمبار طیارے روانہ کرتا ہے۔
💥 حملے کا ہدف:
Tu-95 اور Tu-22
جیسے نیوکلیئر بمبار طیارے
روسی طیاروں کا فلیٹ جو یوکرین پر بارش کی طرح میزائل برساتا تھا
وہ فوجی اڈے جہاں سے روس نے گزشتہ دو سالوں میں سینکڑوں حملے کیے تھے
💡 حیرت کی بات؟
ڈرونز یوکرینی ایجنٹس نے خود روس کے اندر اسمگل کیے۔ ٹرکوں کے اندر لکڑی کے ڈبوں میں رکھے گئے، دن دہاڑے روس کے قلب میں پہنچائے گئے… اور پھر ایک دم: ڈرونز آسمان پر، روسی ایئر بیسز شعلوں میں!
ی
روس ہکا بکا رہ گیا۔ ایک طرف روسی وزارت دفاع صتغغتاسے “دہشت گردی” کہہ رہی ہے، دوسری طرف یوکرین نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ جنگ اب صرف سرحدوں تک محدود نہیں رہی۔
🔎 روس نے ایک مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ یوکرینی ایجنٹس پہلے ہی روس کو مات دے کر نکل چکے ہیں۔
📍اس آپریشن کے ذریعے یوکرین نے ثابت کر دیا:
> “ہماری جنگ صرف دفاعی نہیں رہی… اب ہم بھی وار کریں گے، وہاں… جہاں تم سوچ بھی نہیں سکتے!”
💬 سوچنے کی بات: یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین عالمی سطح پر امن مذاکرات میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ کیا یہ حملہ روس کو میز پر لانے کے لیے دباؤ تھا؟
یا پھر یوکرین نے دنیا کو دکھایا کہ ہم بھی کمزور نہیں؟
کچھ بھی ہو، یوکرین نے تاریخ رقم کر دی ہے