سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خیرپورر ضلع میں روڈز کی جاری ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کا انکشاف، ٹھیکے من پسند
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
خیرپورر ضلع میں روڈز کی جاری ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کا انکشاف، ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو کمیشن کے عیوض دیئے گئے، ناقص میٹریل کا استعمال، انجنیئر تو انجنیئر ٹینڈر کلرک نے بھی ہر ٹھیکے پر ایک سے دو پرسنٹ کمیشن لی، ٹینڈر کلرک کی پوسٹ پر کام کرنے والے کلرک کےکمپیوٹر آپریٹر ہونے کا بھی انکشاف
سکھر کی طرح خیرپور ضلع میں بھی محکمہ ڈسٹرکٹ روڈز کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور اس محکمے کے تحت جاری اسکیموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف سامنے آیا ہے اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں کیے گئے ٹینڈرز میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جس میں انجنیئر نے تو انجنیئر نے بلکہ ٹینڈر کلرک کے طور پر کام کرنے والے کمپیوٹر آپریٹر نے بھی بہتی گنگا میں سے ہاتھ دھوئے ہیں اور ہر ٹھیکے پر ایکسیئن اور ٹینڈر کلرک نے کمیشن لی ہے جس کی وجہ سے ان جاری منصوبوں میں ٹھیکیدار ناقص میٹریل استعمال کرنے پرمجبور ہوئے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حالیہ آکشن میں کئی ٹینڈرز بھی بغیر بولی کے منظور کیے گئے اور ٹھیکیداروں کو ٹھیکےدے دیئے گئے ہیں جبکہ محکمہ میں ٹینڈرز کلرک موجود ہونے کے باوجود ایک کمپیوٹر آپریٹر کو ٹینڈر کلرک کی ذمہ داری دی گئی ہے جس کے کرپشن کی رقم سے کراچی میں کئی فلیٹس بھی بتائے گئے ہیں خیرپور کے عوام اور سیاسی سماجی شخصیات نے ایف آئی اے ، اورانٹی کرپشن کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کرپشن کا نوٹس لیا جائے اور ایکسیئن اور ٹینڈر کلرک کے اثاثوں کی تحقیقات کی جائے اس حوالے سے موقف جانے کے لیے ایکسیئن خیرپور شیراز رڈ اور ٹینڈر کلرک سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے اس پر کوئی بھی موقف دینے سے گریز کیا