تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی گریڈ 1تا4 کےگیارہ ملازمین محکمانہ ترقی کےمنتظر ڈپٹی کمشنروہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ.
تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی گریڈ 1تا4 کےگیارہ ملازمین محکمانہ ترقی کےمنتظر ڈپٹی کمشنروہاڑی سے نوٹس لینے کامطالبہ.
میلسی(محمدمختارسولگ)تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میلسی میں مختلف ذمہ داریوں پرتعینات گریڈ1 تا 4 کے 21 ملازمین نے 2018 میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو محکمانہ ترقی کےلئے درخواست گزار کی تھی جن میں سے چندایک کی پرموشن کردی گئی تھی جبکہ تیرہ ملازمین میں ایک ریٹائرڈ اور ایک وفات پاچکاہے باقی ماندہ تیرہ ملازمین کئی سالوں سے حکومت پنجاب کےنوٹیفیکیشن fd pc3914/77 کےمطابق اپنی محکمانہ ترقی کےلئے سی اوہیلتھ اور ڈی ایچ او کو درخواست گزارکرچکے ہیں لیکن تاحال کوئی شنوائی ناہوسکی ٹائم سکیل پروموشن کےمنتظر ملازمین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سیدآصف حسین شاہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے.