November 16, 2026

📢 اہم عوامی پیغام — میرپورخاص کی غیرت مند عوام سے “شہیدِ علیان –

20250531_202132

📢 اہم عوامی پیغام — میرپورخاص کی غیرت مند عوام سے

“شہیدِ علیان –
ہم سب کا بھائی اور بیٹا تھا لیکن افسوس اج وہ ہم میں نہیں ہے

اس سلسلے میں

2 تاریخ کو ایک اہم مشاورتی ث منعقد ہو رہی ہے جس میں میرپورخاص کے علمائے کرام، تاجر برادری، صدر ہائی کورٹ بار، اور فلاحی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوں گے۔
یہ میٹنگ صرف ایک علیان کے لیے نہیں — بلکہ ان سب بچوں کے لیے ہے جو سول اسپتال میرپورخاص کی سنگین غفلت کی نذر ہو چکے، اور جن کے لیے آج تک کوئی جواب دہ نہیں!

علیان، جو اس شہر کا ایک معصوم بیٹا تھا، ایک سڑک حادثے کے بعد سول اسپتال پہنچایا گیا۔ مگر کیا ملا؟
نہ بروقت طبی امداد، نہ ایمبولینس کی سہولت، اور نہ ہی انسانیت!
صرف غفلت، تاخیر اور بےحسی… جس کا نتیجہ تھا ایک اور نوجوان کی موت!

کیا یہ پہلا واقعہ ہے؟
نہیں!
کتنے علیان، کتنے بچے، روزانہ اسی سسٹم کا شکار ہو رہے ہیں۔
لیکن اب بس!

ہم اب خاموش نہیں رہیں گے۔

2 تاریخ کو ملک سینٹر پر ہونے والی مشاورتی اجلاس، اور 3 تاریخ کو ہونے والی عوامی جدوجہد — ایک نئے شعور، ایک نئے عزم کی شروعات ہے۔

📌 ہم مطالبہ کرتے ہیں:

سول اسپتال میرپورخاص کی مکمل تحقیقات کی جائیں!

ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے!

شہریوں کو فوری اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں!

💔 آج علیان چلا گیا… کل کس کا بیٹا جائے گا؟
اگر ہم آج خاموش رہے، تو کل ہماری خاموشی ہمارے اپنے بچوں کی قبریں بنائے گی!

لہٰذا!
اے میرپورخاص کے غیرت مند عوام!
اپنے گھروں سے نکلیں،
علمائے کرام، تاجروں، بار ایسوسی ایشن، فلاحی تنظیموں اور ہر باضمیر شہری کے ساتھ
شانہ بشانہ کھڑے ہوں!

یہ صرف احتجاج نہیں —
یہ علیان کے لہو کا قرض ہے،
جو ہم سب پر واجب ہے!

ان شاء اللہ،
ہم علیان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے!