November 16, 2026

عمرکوٹ پریس کلب کے مینیجمینٹ کمیٹی چیئرمین معروف سماجی رہنما رسول بخش رحیمدانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر فضا سوگوار، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی تعزیت

IMG-20250601-WA0093

عمرکوٹ پریس کلب کے مینیجمینٹ کمیٹی چیئرمین معروف سماجی رہنما رسول بخش رحیمدانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر فضا سوگوار، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی تعزیت

عمرکوٹ ( نامہ نگار ) پریس کلب عمرکوٹ کی مینیجمینٹ کمیٹی کے چیئرمین اور نامور سماجی رہنما رسول بخش رحیمدانی کے بڑے بھائی کے انتقال پر عمرکوٹ شہر کی فضا سوگوار ہو گئی۔ غم کی اس گھڑی میں ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل رنجیدہ نظر آیا۔مرحوم کی نمازِ جنازہ خاصخیلی چوک میں ادا کی گئی، جس میں علاقے کی ممتاز سیاسی، سماجی، علمی اور صحافتی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو بھنڈاری قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کرنے والوں میں رئیس الہبچایو کھوسو، پروفیسر سائیں محمد بخش کھوسو، صدر پریس کلب عمرکوٹ غلام محمد کنبھر، معروف تعلیمدان محمد زمان کھوسو، سید عباس علی شاہ، بھنڈاری قبرستان کے خدمتگار خالد حسین کھوسو، سابق پروفیسر محمد اکبر خاصخیلی، پرنسپل محمد بخش خاصخیلی، نامور ایڈووکیٹ پرشتوتم کھتری، ڈاکٹر شفیع محمد بجیر، صحافی سیف اللہ منگریو، صحافی سجاد علی شیخ، صحافی وقاص یوسفزئی، افروز علی و دیگر شامل تھے۔ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا سلسلہ خاصخیلی چوک عمرکوٹ میں جاری ہے، جہاں تعزیت کے لیے بڑی تعداد میں افراد جمع ہو رہے ہیں۔ خاصخیلی محلہ میں واقع تعزیتی مقام پر رسول بخش رحیمدانی اپنے بھائیوں، بھتیجوں اور قریبی عزیزوں کے ہمراہ موجود ہیں، جہاں تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے لال مالہی، فقیر نور جادم منگریو، معروف وکیل میاں محمد بخش کھوسو، سیٹھ دلیپ مولچندانی کے فرزند، رئیس محمد رحیم کھوسو، روٹری کلب آمرانہ کے صدر منآب علی شاہ، رئیس رحیم کھوسو، ظفر علی کھوسو، غلام مصطفیٰ کنبھر، میونسپل کمیٹی عمرکوٹ کے اکاؤنٹنٹ غلام حسین کھوسو، شوکت ادھیپوری، فقیر محمد اسلم مھر، پپو مالھی، علی رضا سموں، سالار حیدر سموں، صحافی سوائی مل رکھیسر، صحافی ہرچند ساگر، صحافی سورج کمار مالھی و دیگر بھی تعزیتی مقام پر پہنچے، جہاں انہوں نے رسول بخش رحیمدانی اور ان کے اہل خانہ سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور رسول بخش رحیمدانی سمیت تمام سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔