November 16, 2026

ہارون آباد میں “بنیان مرصوص تائیکوانڈو شو” اور اسناد تقسیم کی شاندار تقریب – نوجوانوں میں جوش و جذبہ قابل دید

IMG-20250601-WA0016

ہارون آباد میں “بنیان مرصوص تائیکوانڈو شو” اور اسناد تقسیم کی شاندار تقریب – نوجوانوں میں جوش و جذبہ قابل دید

ہارون آباد () پنجاب سپورٹس بورڈ کے تعاون ,ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری ندیم قیصر کی خصوصی ہدایت پر تحصیل سپورٹس آفیسر عمران قادر قریشی کی زیر نگرانی جمنیزیم ہارون آباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسے “بنیان مرصوص تائیکوانڈو شو” کا عنوان دیا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر بھی توجہ کا مرکز بنی۔ تقریب میں رجسٹرڈ سپورٹس کلبز کے ممبران، کھلاڑیوں، کوچز سیاسی سماجی حلقوں سمیت , راؤ نعیم امجد ایڈوکیٹ، ڈی ایس پی سرکل ظہور احمد ڈی ایس پی ہارون آباد ،راشد نور غوری، سلمان قادر قریشی، طلحہ احمد بابر رحمن قادر قریشی نائب صدر جے آئی یوتھ بہاولنگرڈاکٹرعارف رضا ملک ملک حافظ آصف شہزاد رشید سکھیرا محمد بن عارف نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم طاہر توگیروی زاہد رشید قاضی اور تائیکوانڈو سے وابستہ نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کی حالیہ انڈیا کے خلاف دفاعی مشق “بنیان مرصوص” کے تناظر میں اس شو کا نام “بنیان مرصوص” رکھا گیا تاکہ نوجوانوں کو دفاع وطن، نظم و ضبط، اور جسمانی تربیت کی اہمیت سے روشناس کرایا جا سکے تحصیل سپورٹس آفیسر عمران قادر قریشی نے اس موقع پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ شو صرف ایک کھیل کا مظاہرہ نہیں بلکہ ایک نظریے کی عکاسی ہے – ایک ایسے نوجوان نسل کی تیاری کا عمل جو جسمانی طور پر مضبوط، ذہنی طور پر بیدار اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو۔ ہم ‘بنیان مرصوص’ کے جذبے کو مقامی سطح تک لائے ہیں تاکہ ہمارا نوجوان بھی اس قومی پیغام کا حصہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تائیکوانڈو جیسا کھیل نہ صرف خود اعتمادی اور جسمانی فٹنس پیدا کرتا ہے بلکہ بچوں اور نوجوانوں کو نظم، اطاعت، اور خود پر قابو پانے کا سبق بھی دیتا ہے۔ اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں نے تائیکوانڈو کے شاندار عملی مظاہرے پیش کیے، جو حاضرین کی بھرپور داد سمیٹتے رہے۔ آخر میں، مختلف سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں محمد بن عارف سمیت دیگر میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کا اختتام قومی نغمے اور “بنیان مرصوص” کے جذبے کے ساتھ ہوا، جو حاضرین کے دلوں میں جذبہ حب الوطنی مزید تازہ کر گیا۔