عمرکوٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے سفینا گٹکے کے 10 کٹوں میں ملوث تین ملزمان کو سزا، ایک کو باعزت بری کر دیا گیا
عمرکوٹ سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے سفینا گٹکے کے 10 کٹوں میں ملوث تین ملزمان کو سزا، ایک کو باعزت بری کر دیا گیا۔
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف) عمرکوٹ کے سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ منیر احمد جگسی کی عدالت نے سفینا گٹکے کے 10 کٹوں سے متعلق اہم مقدمے کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت چار افراد میں سے تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزاوار قرار دیا گیا، جبکہ ایک ملزم کو باعزت بری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، دلبر خاصخیلی، دیو میگھواڑ اور پرکاش مہراج کو گٹکا رکھنے، استعمال کرنے اور فروخت کرنے کے جرم میں دو، دو سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید کا حکم بھی دیا گیا۔ اس کے علاوہ چوتھے ملزم پریتم مالہی پر الزام ثابت نہ ہونے کے باعث عدالت نے اسے بری کر دیا۔ دلبر، دیو اور پرکاش کی پیروی وکیل بھویش کمار کتھری نے کی، جبکہ پریتم مالہی کی وکالت معروف وکیل میاں بخش کھوسو نے کی۔