August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کی معروف قلمکارہ، ادیبہ ،شاعرہ ،مصنفہ اور سئنیر صحافی ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا ایک اور

IMG-20250531-WA0241
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

سرگودھا(راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کی معروف قلمکارہ، ادیبہ ،شاعرہ ،مصنفہ اور سئنیر صحافی ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کا ایک اور اعزاز، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ نامور قلمکارہ ، مصنفہ ،شاعرہ اور سئنیر صحافی ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔. آپ پروقار اور ہردلعزیز شخصیت کی مالک ہیں ۔ علمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و وقار کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔ آپ کی علم وادب اور صحافت کےلیے گرانقدر خدمات ہیں۔ انہوں نے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہء صحافت میں ناموری حاصل کی ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں لاہور میں منعقد انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی ایوارڈز کانفرنس میں انہیں حسن کارکردگی ایوارڈ عطا کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بطور نائب صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن سرگودھا ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کی وکلاء برادری کےلیے بھی گرانقدر خدمات ہیں۔ آپ علمی اور ادبی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کو قبل ازیں مختلف فورمز پر متعدد ایوارڈز و اعزازت سے نوازا جاچکاہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس کےچیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی منعقدہ پہلی ادبی ایوارڈز کانفرنس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور نامور سئنیر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر متعدد نامور قلمکاروں ،ادیبوں ، شاعروں ،مصنفوں اور صحافیوں نے بھرپورشرکت کی۔ جس میں ملک کے معروف قلمکاروں کو حسن کارکردگی ایوارڈزسے سرفراز کیا گیا ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0