سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی قیادت میں لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی قیادت میں لیڈیز ونگ سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی. سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاکستان میں کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل کی منظوری کے اقدام کو سراہتے ہوۓ کہا پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور اقتدار میں وومن ایمپاورمنٹ کے لیے عملی اقدامات اٹھاۓ ہیں ۔زمامِ اقتدار سنبھالنے کے بعد قائد عوام چیئرمین بھٹو نے خواتین کو اہم عہدوں پر فائز کرنے کی روایت کی بنیاد رکھی۔1973ءکے دستور میں آرٹیکل 25 اور 34 میں زندگی اور سماج کے ہر شعبے میں خواتین کی بھرپور شرکت کی حمایت کی گئی اور خواتین کو معاشرہ میں مساوی حیثیت اورتمام بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے خواتین کو معاشی اور سماجی حوالے سے خودمختار بنایا، کم عمری کی شادی کے ساتھ ساتھ خواتین کے بے انتہا مسائل ایسے ہیں جن کا حل سماجی اور معاشرتی روایات کے بدلنے، تعلیم اور روشن خیالی کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔
گوہر جمال نے پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کی تنظیمی سطح کے بعض اندرونی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوۓ کہا کہ خواتین کو تنظیمی سطح پر بااختیار کیا جاۓ تاکہ گراس روٹ لیول تک عوامی مسائل کے حل میں خواتین نمایاں کردار ادا کر سکیں۔