سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا رائٹرز کلب کا ماہانہ اجلاس پروفیسر ڈاکٹر نسیم عباس احمر ( چیئرمین شعبہ ء اردو زبان و ادب
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا رائٹرز کلب کا ماہانہ اجلاس پروفیسر ڈاکٹر نسیم عباس احمر ( چیئرمین شعبہ ء اردو زبان و ادب یونیورسٹی آف سرگودھا ) کی زیر صدارت سرگودھا آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس میں نوجوان نقاد اور استاد عرفان حیدر نے “ماحولیاتی تنقید: نظری و عملی تناظر” کے عنوان سے تنقیدی مقالہ پیش کیا۔ اس موقع پر مہمان شاعر حسنین اختر نے اپنے خوبصورت شاعری سامعین کی نذر کی ۔ نظامت کےفرائض معروف شاعر وا دیب ڈاکٹر مرتضٰی حسن شیرازی نے انجام دیئے ۔ سرگودھا رائٹرز کلب کے اس اجلاس میں سرگودھا کے نمائندہ اہل قلم کثیر تعداد میں شریک ہوءے۔