خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر محمد حسن کے زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس ریسکیو 1122 میں گزشتہ ماہ مئی کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر محمد حسن نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں 12836 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں۔ جن میں سے 3380 ایمرجنسی کالز تھیں پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 3360متاثرین کو ریسکیو کیا ۔گزشتہ ماہ میں327 روڈٹریفک کے حادثات، 2485 میڈیکل کی ایمرجنسیز،29 آتشزدگی،80 کرائم،2 پانی میں ڈوبنے کے واقعات اور457 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں۔ جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، چھت سے گر جانے وغیرہ و دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو عملہ نے1149 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ2163 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 278 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔۔۔۔