147

ؐخوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرآباد میں معروف سماجی شخصیت ،ایکس پریذیڈنٹ پی ٹی یو ڈسٹرکٹ خوشاب

ؐخوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرآباد میں معروف سماجی شخصیت ،ایکس پریذیڈنٹ پی ٹی یو ڈسٹرکٹ خوشاب سردارقنبر رضا خان بلوچ کی رہائشگاہ پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سوشل ورکرز سردار ظفر عباس خان ،سردار علی رضا خان اور سردار عارف حسین خان بھی موجودتھے۔ اس نشست کے دوران حلقہ پی پی 83 اور خاص طور پر چکوک جوھرأباد کے ترقیاتی
منصوبے زیر بحث آۓ۔ اس موقع پر حاجی مقبول حسین / یوسی چک نمبر 50 ایم بی بھی موجود تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا اوڑھنا بچھونا ہمارے حلقے کے عوام ہیں ،ان کی خدمت کے لیے ہمارے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ سردار علی حسین خان بلوچ نے کہا کہ وزیر اعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف پسماندہ اور دورافتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے بتدریج بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ انشاءاللہ ہم اپنے حلقہ کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فر و گزاشت نہیں کریں گے ۔ اس موقع پر سردار قنبر رضا خان بلوچ نے ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کی تشریف آوری پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں