119

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے اور بروقت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے پر افسران، اہلکاران اوز سینٹری اسٹاف میں تعریفی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کرنے اور بروقت آلائشوں کو ٹھکانے لگانے پر افسران، اہلکاران اوز سینٹری اسٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد صہیب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجازاحمد ملک،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عرفان مارٹن،چاروں تحصیلوں کے سی او ایم سیز اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ چیف آفیسر حراجاوید بلوچ سمیت دیگر ایم سی افسران واہلکاران اور سینیٹری سٹاف میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ مجھے خوشاب کی انتظامیہ، سمیت دیگر ایم سی افسران و اہلکاران اور دیگر سرکاری افسران پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیم ورک کے نتیجے میں تمام تر اہداف بروقت حاصل کئے گئے، عید کے تینوں روز افسران، اہلکاران و سینٹری اسٹاف سخت ترین گرمی میں شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل رہے، انتظامی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف افسران فیلڈ میں موجود رہے اور تمام تر معاملات کی خود نگرانی کی۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانانے کہا کہ اصل ہیرو سینٹری ورکرز ہیں جنہوں نے بروقت تمام تر آلائشوں کو کولیکشن پوائنٹس پر جمع کیا اور فوری ڈمپنگ اسٹیشن منتقل کیا، عید الاضحی ا کے تینو ں روزآلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا، بدبو اور تعفن کے خاتمے کے لیے سٹرکوں پر عرق گلاب اور فینائل کاسپرے کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا عید الاضحی ا کی طرح محرم الحرام کے موقع پر بھی ضلعی انتظامیہ سے ٹیم ورک کی امید ہے اورانہوں نے تمام افسران و عملہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں