September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
IMG-20250530-WA0153
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*نوکری کی حکمت*

ایک دفعہ کا ذکر ہے، ایک بادشاہ اپنے درباریوں سمیت شکار کھیلنے نکلا۔ جنگل میں شکار کی تلاش میں وہ ایک گاؤں کے پاس پہنچ گئے۔ بادشاہ کی نظر ایک کھیت میں لگے بینگنوں سے لدے پودوں پر پڑ گئی۔ اس نے اپنے درباریوں سے پوچھا ،”یہ خوبصورت سا پھل کونسا ہے؟”
بادشاہ کے منہ سے خوبصورت لفظ سنتے ہی وزیراعظم نے کہا،” حضور خوبصورت سا تاج سر پر سجائے یہ جامنی رنگ کی سبزی ہے۔”
ایک اور درباری بھی فوراً بول اٹھا،” حضور اسکی صحت تو دیکھیں ، گول مٹول ، لگتا سبزیوں کا بادشاہ ہو جیسے۔”
ایک اور درباری نے بھی فوراً خوشامدی لقمہ دیا،” حضور جب یہ پکتا ہے نا تو اسکا ذائقہ سب سبزیوں سے نرالا ہوتا ہے۔”
اتنا سننا تھا کہ بادشاہ نے فل فور حکم صادر فرما دیا کہ آج شاہی کھانے میں بینگن ہی پکیں گے۔
رات میں سارے درباری بادشاہ کے ساتھ دسترخوان کے گرد بیٹھے۔ کھانا سجا۔ بادشاہ کو بینگن کا بنا سالن پیش کیا گیا۔ پہلا لقمہ لیتے ہی بادشاہ بولا،” یہ تو بہت بد مزہ ہے۔ میرا دل ہی خراب ہو گیا۔”
اتنا سننا تھا ، قریب بیٹھا وزیراعظم بول اٹھا،” حضورِ والا یہ بینگن جتنا خوبصورت دکھتا ہے مگر اتنا لذیذ نہیں پکتا۔”
ایک اور درباری بولا،” حضور ہر کوئی تاج سر پر رکھ کر بادشاہ تھوڑی بن سکتا۔ آپ کے جیسے ہنر اور نصیب ہر کوئی نہیں پا سکتا۔”
ایک بزرگ درباری بولا،” حضور مجھے یہ سخت نا پسند ہے۔ میں نے تو گھر کہہ رکھا ہے کہ کچھ بھی پکا لو مگر بینگن نہ پکانا۔”
ایک اور بولا،” حضور اسکا تو کسی اور سبزی کے ساتھ جوڑ بھی نہیں بنتا۔ اس کے ساتھ آلو/ اروی بھی ملا لو تو لگتا زبردستی رشتہ کیا گیا۔”
ان سب بیوروکریٹ درباریوں میں میرے جیسا ایک نیا بھی بیٹھا تھا۔
حیران و پریشان، پاس بیٹھے درباری سے پوچھا کہ کل تو یہ سب بہت تعریفیں کر رہے تھے۔ آج ایک دم سے بدل کیوں گئے۔ صرف بادشاہ کی ذرا سی ناپسندیدگی کے اظہار پر اتنی برائیاں کیوں؟

برابر بیٹھا درباری بولا،” دیکھو! تم نئے آئے ہو، ابھی نہیں سمجھو گے۔ بس اتنا جان لو ہم سب بادشاہ کی نوکری کرتے ہیں۔ بینگن کی نہیں۔”

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0