*یہ بھی محسنِ پاکستان ہیں ، کیسے؟ *ایک انکار جس نے سب پاکستانیوں کی لاج رکھ لی*
*یہ بھی محسنِ پاکستان ہیں ، کیسے؟
*ایک انکار جس نے سب پاکستانیوں کی لاج رکھ لی*
#یومِ_تکبیر کا تذکرہ جس طرح محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے بغیر ممکن نہیں اسی طرح محسنِ پاکستان کا تذکرہ سابق وزیراعظم #میر_ظفر_اللّٰہ_خان_جمالی کے بغیر بھی نامکمل ہے۔
میر ظفر اللّٰہ خان جمالی مسلم لیگ ق کی جانب سے وزیراعظم منتخب ہوئے تو ان کو ایوان میں صرف ایک ووٹ کی برتری حاصل تھی۔ جس کا تذکرہ انہوں نے اپنی پہلی تقریر میں بطور قائد ایوان کیا۔ میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کو اس وقت کمزور ترین وزیراعظم کہا جاتا تھا کیونکہ سارا اختیار چیف ایگزیکٹیو جنرل مشرف کے پاس تھا۔
2004 کے آغاز میں پاکستان کا گھیراؤ کرنا شروع کیا گیا اور پاکستان پر ایٹمی ٹیکنالوجی دوسرے ممالک کو دینے کے الزامات لگائے گئے، اس موقع پر جنرل مشرف نے شدید دباؤ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا لیکن اس کے لئے کابینہ کی منظوری درکار تھی۔ وزیراعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کو طلب کرکے پرویز مشرف نے کابینہ کی منظوری لینے کا حکم جاری کیا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر کو لینے امریکی طیارہ آچکا تھا بس رسمی کارروائی باقی تھی۔
اس موقع پر میر ظفر اللّٰہ خان جمالی نے وہ کام انجام دیا کہ جس کا تصور شاید کوئی طاقتور ترین وزیراعظم بھی نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے پرویز مشرف کو صاف جواب دے دیا کہ میں محسنِ پاکستان کو امریکہ کے حوالے کرکے اپنا نام غداروں میں نہیں لکھوانا چاہتا۔
ایک بلوچ سردار کے انکار نے پاکستان کی لاج رکھ لی، بعد ازاں 4 فروری 2004 کو محسنِ پاکستان سے اعترافی بیان ٹی وی پر دلوایا گیا جب ڈاکٹر عبدالقدیر اپنا بیان ریکارڈ کروانے پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد تشریف لائے تو ان کے ہمراہ اس وقت کے سیکرٹری اطلاعات بھی موجود تھے۔ معروف براڈ کاسٹر ماہ پارہ صفدر نے اس کی منظر کشی کرتے ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ایسا لگتا تھا کہ پوری عمارت اور اس میں موجود لوگ سوگ میں ہیں اور ڈاکٹر صاحب سے شرمندہ ہیں۔
اس انکار کی قیمت ظفر اللّٰہ خان جمالی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ کی صورت میں دی۔ ان کو وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا لیکن اس مرد درویش کا انکار تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جسے پاکستانی قوم کو یاد رکھنا چاہیئے۔
آپکی عظمت ، جرأت و اعلیٰ ظرفی کو سلام جمالی صاحب 💚
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی عظمت کو سلام 💚