ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پٹرول اور گیس کے غیر قانونی
آب رخ کرتے ہیں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رپورٹ کر رہے ہیں افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ ) ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پٹرول اور گیس کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد، اور ناقص فائر فائٹنگ انتظامات رکھنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں، سول ڈیفنس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمود حسین گل کی زیر نگرانی انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع بھر میں ایل پی جی اور آئل کا کاروبار کرنے والے متعدد مقامات کا معائنہ کیا۔ کارروائی کے دوران، ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ میں ملوث 11 مقامات کو سیل کر دیا گیا، اور 3 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر (FIR) درج کرائی گئی، جبکہ ری فلنگ کا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔اس کے علاوہ، 10 غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو بھی سیل کیا گیا اور مزید 3 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کی گئیں۔ عدالتوں کی جانب سے متعدد افراد کو مجموعی طور پر 22,000 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ یہ کارروائیاں غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔