September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خوشی محمد جٹ نے ماہِ ذوالحج کا چاند نظر آنے پر تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے

IMG-20250529-WA0290
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کمالیہ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری خوشی محمد جٹ نے ماہِ ذوالحج کا چاند نظر آنے پر تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا: “ماہِ ذوالحج کا چاند نظر آ گیا ہے۔ ان بابرکت دنوں میں ہمیں قربانی، ایثار اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔
یہ ایّام ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ ہم اپنی خوشیوں میں اُن لوگوں کو بھی شریک کریں جو مالی تنگی کی وجہ سے عید کی تیاری نہیں کر پاتے۔
ہمیں چاہیے کہ اپنے غریب رشتہ داروں، دوستوں اور مستحق افراد کا خاص خیال رکھیں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شامل ہو سکیں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کی قربانیاں قبول فرمائے اور یہ دن امتِ مسلمہ کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنیں۔ آمین۔”
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان پرمسرت دنوں میں نادار طبقات کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے، کیونکہ عید کی حقیقی خوشی تب ہی ممکن ہے جب وہ سب کو میسر ہو۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0