October 28, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس اور پریس

IMG-20250529-WA0257

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس اور پریس کانفرنس، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ سمیت محکمہ ہیلتھ کے حکام صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ہیلتھ حکام نے انسداد پولیو مہم کے کوریج انڈیکیٹرز سمیت دیگر اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی، انہوں نے خیمہ بستی کے بچوں میں پولیو ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ بھی لیا، فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار کے پولیو کے خاتمہ کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی کاوشوں کو سراہا، فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیو کے مکمل خاتمے کی شدید خواہاں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لیے آئی ہوں، پاکستان کو پولیو سے بچانا اہم ذمہ داری ہے، صوبہ پنجاب میں پولیو کے خلاف کیے جانے والے اقدامات تمام صوبوں سے بہترین رہے ہیں، پولیو مہم کے دوران سخت موسم میں تمام احتیاطی ایس او پیز کو مدنظر رکھا جائے، تمام متعلقہ محکمے اور پولیس انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن رکھیں، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انسداد پولیو مہم کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں، انہوں نے کہا کہ بہترین کام کرنے والے پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے تقریب منعقد کی جائیں، شدید موسم کے پیش نظر عوام پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، علماء کرام اور میڈیا پولیو مہم میں اپنا مخصوص اور بہترین کردار ادا کرے انشاءاللہ بہت جلد پاکستان پولیو سے مکمل طور پر پاک ہو جائے گا، یوم تکبیر پاکستان کی عوام کے لیے ایک بہت بڑا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والی شخصیات کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔