October 28, 2026

ہارون آباد() ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا:احسان الحق باجوہ ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا ،

IMG-20240726-WA0132

ہارون آباد() ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا:احسان الحق باجوہ
ملک میں انتشار اور فساد کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی نے ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا ، پاکستان کو انارکی کی دلدل میں دھکیلا اور معیشت تباہ کی ملک دشمن ایجنڈہ رکھنے والی نام نہاد سیاسی جماعت ملک و قوم کی خیر خواہ نہیں ہوسکتی اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلمیانی سیکرٹری اوور سیئز ، ایم این اے چشتیاں احسان الحق باجوہ نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گالی گلوچ سکھائی اور ہمارے معاشرے کو تباہ کرنے کی سازش رچی، نواز لیگ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے جس کیلئے حکومت ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کررہی ہے اسی جماعت نے ماضی میں ملک پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹروے،میٹروبس، اورنج ٹرین،سی پیک جیسے میگا منصوبے دیئے اور ملکی معیشت کو فعال کیا مگر پی ٹی آئی نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور اقتدارمیں پاکستان کی معیشت تباہ کی اور عوام کو اداروں کے سامنے کھڑا کرکے خانہ جنگی کروانے کی سازش رچی، اور اب بھی الزام تراشی سے گریزاں نہیں قومی و عسکری قیادت کے خلاف مسلسل زہر اگل رہی ہے جو قابل برداشت نہیں، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے مگر اس کی آڑ میں کسی کی تذلیل یا کردار کشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی۔