خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اسسٹنٹ کمشنرتحصیل نورپور تھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے کہا ہے کہ سانحہ ء پیلووینس پر دلی افسوس ہے اور غم زدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوءے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مورخہ ۔ 16 جولائ کو چشمہ جہلم لنک کینال میں کشتی الٹنے کے اس افسوسناک واقعہ میں نہر میں دس بچے ڈوبے گئے تھے. واٹر ریسکیوٹیموں کی بروقت کارروائ کی وجہ سے چار بچوں کو بحفاظت فوری طورپر ریسکیو کرلیاگیا جبکہ مسلسل ایک ہفتہ سے بھی زائد جاری رہنے والے ریسکیو اپریشن کےدوران پانچ بچوں کی نعشیں نہر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کی گئیں اور ریسکیو اور پاک نیوی کی غوطہ خور ٹیموں کی کئ روزتک انتھک کوشش کے باوجود ایک آفتاب نامی بچے کی نعش ابھی تک نہیں مل سکی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سانحہء پیلووینس میں ریسکیو 1122 اور پاک نیوی غوطہ خور ٹیموں کا کردار قابل صدستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کرے چھٹے بچہ کی نعش بھی مل جائے ۔ ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے والدین پر زور دیا کہ ایسے ناخوشگوار واقعات سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے ان کا خصوصی خیال رکھا کریں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]