November 16, 2026

میرپورخاص ( عباس آرائیں) شہری اتحاد کمیٹی ڈگری کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،،،

IMG-20250529-WA0056

میرپورخاص ( عباس آرائیں) شہری اتحاد کمیٹی ڈگری کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل پر ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ،،،
اجلاس کی صدارت قاری عبداللطیف رند نے کی اور اجلاس کا ایجنڈا حافظ محمد عمیر مسعود کی جانب سے پیش کیا گیا ،،،
شہر میں بڑھتی ہوئی منشیات کی سرعام فروخت اور منشیات سے ہونے والی 4 اموات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں احتجاجی لائحہ عمل طے کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے ،،،،
اجلاس میں اعلان کیا گیا منشیات ایک لعنت ہے جس نے کئی نوجوان اور ہنستے بستے گھروں کو اجاڑا ہے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو ہر ہر اسکول ، گلی ، محلے ، مساجد تک پھیلایا جائے گا ،،،
شہر میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت ، دہشت گردی ، موٹر سائیکل کی چوری اور ڈکیتی کی پرزور مذمت کی گئی اور کمیٹی تشکیل دی گئی جو متعلقہ اداروں سے درخواست کی صورت میں ملاقات کرے گی،،،
اجلاس میں پانی کی شدید مصنوعی قلت پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ماہ شہری اتحاد کمیٹی امن و امان کے حوالے سے نشست منعقد کرے گی اور دیگر تنظیموں کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا
اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے قاری محمد آصف ، مولانا حبیب اللّٰہ
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مفتی حسن عتیق
جماعت اسلامی کے یاسین گجر
سنی رابطہ کونسل کے قاری محسن فاروقی
سندھ ترقی پسند پارٹی کے پرویز نوحانی
متحدہ قومی موومنٹ کے ناصر علی ، محبوب بھٹی
پریس کلب ڈگری کے صدر پریم کمار مہیشوری
الخادم فاؤنڈیشن کے سربراہ راؤ حسن عقیل
یوتھ آف ڈگری کے پریم راٹھور
قائم خانی ویلفیئر یوتھ کے حماد قائم خانی ، وہاب آصف
سندھ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے چوہدری جنید دیڑھ
پاکستان سنی تحریک کے رانا محبوب
سٹی پریس کلب ڈگری کے صدر اعجاز سردار ، سرپرست عباس علی ، پریس سیکرٹری فاروق سومرو
مسلم لیگ ن کے محمد رمضان
ڈگری پریس کلب ڈگری کے جنرل سیکرٹری فرحان منہاج ، نائب صدر عمران قائمخانی ، شفیق قائمخانی ، ذوالفقار علی قائم خانی بھی موجود تھے اور تمام ذمہ داران نے خطاب کیا اور قیمتی رائے پیش کی
اجلاس کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں