کیبٹل سٹی پہاڑی پورہ پولیس نے مسماہ نسیم اختر کی جانب سےلگائےگئے الزامات کی جھوٹ کا پلندہ قراردیا
کیبٹل سٹی پہاڑی پورہ پولیس نے مسماہ نسیم اختر کی جانب سےلگائےگئے الزامات کی جھوٹ کا پلندہ قراردیا
پشاور۔( سید گوہر شاہ )
اور۔کہا بحوالہ پریس کانفرنس مسماۃ نسیم اختر، جس نے تھانہ پہاڑی پورہ، چمکنی اور ASI جمیل شاہ خان انچارج کارپوریشن کالونی کے خلاف الزامات لگا کر بیان دیا ہے کہ اس کے گھر سے 50 لاکھ روپے، 30 تولے سونا، ویگن آر گاڑی، موبائل سیٹ اور قیمتی گاڑیاں لے گئے ہیں اور اسکے بیٹوں مزمل و ابراہیم شاہ پسران محمد سلیم ساکنان دلہ زاک روڈ کو حبس بے جا میں رکھنے اور پھر ابراہیم کو ASIجمیل شاہ خان انچارج کارپوریشن کالونی نے ساڑھے سات لاکھ روپے لے کر چھوڑنے کا بے بنیاد الزام لگایاہے۔
*واضح رہے کہ ملزمان مزمل شاہ ولد محمد سلیم ساکنان دلہ زاک روڈ 2۔ علی شیر ولد فیروز سکنہ خزانہ شوگر ملز چارسدہ روڈ جو کہ بحوالہ مقدمہ علت 510 سال 2025جرم 406 PPC تھانہ کروڑ ضلع لیہ ، مقدمہ علت 392 سال 2025 جرم 380 PPC تھانہ کروڑ ضلع لیہ اور مقدمہ علت 905 سال 2025 جرم 471-419-420-468 PPC تھانہ بھاوالدین ذکریا ضلع ملتان میں ملزمان نامزد تھیں۔ جن کو پنجاب پولیس نے تھانہ چمکنی کے حدود سے گرفتار کر کے بعد قانونی تقاضے پوری کر نے پنجاب منتقل کئیےہیں۔*
اسی طرح مقدمہ علت 889 سال 2025 جرم380/411PPC تھانہ پہاڑی پورہ میں نامزد ملزمان عثمان ولد شاہ رسول سکنہ خٹکو پل 2۔ ندیم ولد محمد سلیم سکنہ زریاب کالونی 3۔ قیصر شہزاد ولد محمد سلیم شہزاد سکنہ زریاب کالونی اور 4۔ ابراہیم ولد امروز خان سکنہ خزانہ کے خلاف مقدمہ درج ہو کر جس میں ملزم عثمان ولد شاہ رسول سکنہ خٹکو پل سے مبلغ 13 لاکھ روپے ریکوری ہو چکی ہے اور ملزم ندیم شہزاد ولد محمد سلیم کو چوکی قاضی کلے تھانہ فقیر آباد سے مقدمہ ہذا میں گرفتار کیا گیا تھا۔جبکہ ملزم قیصر ولد محمد سلیم سکنہ زریاب کالونی مجرم اشتہاری ہے *اور پولیس کو جائز قانونی کاروائی میں رکاوٹ بننے کی ناکام کوشش کر کے پولیس پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔* اور اس سے قبل پولیس کے خلاف بعدالت جناب مراد اکمل صاحب ADJ پشاور درخواست 22-A بھی دائر کر چکے ہے۔ اور بعدالت جناب عطااللہ ADJ صاحب پشاور میں حبس بے جا کی درخواست 22-A بھی دائر کر چکے ہے۔
*پریس کانفرنس میں مسماۃ نسیم اختر نے اپنے بیٹے ابراہیم کی گرفتاری اور رہائی کے عوض ساڑھے سات لاکھ روپے کا الزام لگایا ہے۔ جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہے جس کو نہ تو گرفتار کیا گیا تھا اور نہ ہی اس کی رہائی کے عوض کوئی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔*
*واضح رہے کہ ملزمان مذکورہ عادی جرائم پیشہ اور ریکارڈ یافتہ ہے۔ جن سے پنجاب پولیس نے لاکھوں روپے ریکوری اور دیگر قیمتی مسروقہ سامان بر آمد کر لیا ہے۔*
پشاور پولیس عوام کی مال وجان کی تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہے اور ہر محاذ پر بے مثال قربانیاں دے کر عوام کی مال وجان کی تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر توانایئاں بروئے کار لا رہی ہے۔