November 16, 2026

زمین پر سب سے تیز سپر کمپیوٹر “El Capitan” ہے، جو امریکہ کی تین تحقیقی لیبارٹریوں میں سے ایک

20250528_075356

زمین پر سب سے تیز سپر کمپیوٹر “El Capitan” ہے، جو امریکہ کی تین تحقیقی لیبارٹریوں میں سے ایک (Lawrence Livermore National Laboratory) میں واقع ہے۔ اس کی کمپیوٹنگ پاور 2 exaFLOPS ہے۔

چین نے خلا میں سپر کمپیوٹنگ پلیٹ فارم تیار کرنے کے لیے سیٹلائٹس کا پہلا گروپ لانچ کیا ہے۔ لانگ مارچ 2D راکٹ کے ذریعے 12 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے گئے ہیں جن میں کمپیوٹنگ پاور اور آپس میں رابطے (Laser Link) کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ سیٹلائٹس “Three-Body Computing Consultation ” نامی خلا میں قائم کیے جانے والے کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کا حصہ ہیں، جسے Zhejiang Lab نے ڈیزائن کیا ہے۔

» ایگزا اسکیل کمپیوٹنگ کیا ہے:
ایگزا اسکیل کمپیوٹنگ (exa Scale computing) ایسے نظام کو کہا جاتا ہے جو ایک سیکنڈ میں کم از کم ایک “ایگزا فلوپس” Double Precision (64bit) آپریشنز (جمع یا ضرب) انجام دے سکتا ہو۔
1 exa = 10¹⁸ operations

جب یہ نظام مکمل ہو جائے گا، تو اس کی مجموعی کمپیوٹنگ صلاحیت 1,000 پیٹا آپریشنز فی سیکنڈ (POPS) ہو گی، یعنی ایک Quintillion آپریشنز فی سیکنڈ۔ اس کے مقابلے میں، امریکی لیبارٹری میں موجود ایل-کیپٹان سپر کمپیوٹر 1.72 Quintillion آپریشنز فی سیکنڈ انجام دیتا ہے (پیک پر 2 ایگزا فلوپس)۔

» خلاء میں کیوں؟
آپ جانتے ہیں کہ ڈیٹا سینٹرز اور سپر کمپیوٹرز بے پناہ توانائی استعمال کرتے ہیں اور انہیں ٹھنڈا رکھنے کے لیے خصوصی وسائل درکار ہوتے ہیں۔ خلا میں 24 گھنٹے سورج کی روشنی دستیاب ہوتی ہے اور گرمی کے اخراج کے لیے لامحدود جگہ موجود ہے، جو کہ سپر کمپیوٹرز کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی (IEA) کے مطابق، دنیا بھر کے ڈیٹا سینٹرز 2026 تک 100 کھرب بجلی کے یونٹ (کلوواٹ ہاور) ستعمال کریں گے، جو کہ جاپان کی سالانہ توانائی کی طلب کے برابر ہے۔ صرف گوگل نے 2022 میں 19.7 ارب لیٹر پانی ڈیٹا سینٹرز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال کیا۔
اس کے علاوہ دوربینیں ہر روز بہت زیادہ ڈیٹا بھی بناتی ہیں۔ ہبل دوربین ایک ہفتے کا 18 گیگا بائٹس، جیمز ویب دوبین ہر روز 235 گیگا بائٹس، اور جدید یورپین Euclid دوربین روزانہ 100 گیگا بائٹس ڈیٹا بناتی ہیں۔ اتنے ڈیٹا کو زمین پر بھیجنا پھر پروسیسنگ کرنا بہت مشکل کام ہے جس میں پاور اور پروسیسنگ زرائع استعمال ہوتے ہیں۔

»اس کا استعمال کیسے ہو گا؟
سیٹلائٹس اور خلا میں موجود خلائی دوربینیں ہر گھنٹے میں بڑی مقدار میں ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں اور اسے زمین پر بھیجتی ہیں تاکہ اسے پراسیس کیا جا سکے۔ تاہم، زمین پر مواصلاتی بینڈوڈتھ اور گراؤنڈ اسٹیشنز کی محدود صلاحیت کی وجہ سے یہ عمل سست ہو جاتا ہے۔ خلا میں موجود کمپیوٹنگ اس مسئلے کو کافی حد تک حل کر سکتی ہے۔
»صلاحیت:
ہر سیٹلائٹ 744 ٹیرا فلوپس (teraFLOPS) ڈیٹا پراسیس کر سکتی ہے. سیٹلائٹس ایک دوسرے سے 100Gbps کی لیزر لنک سے جُڑی ہوتی ہیں. فی الحال کل کمپیوٹنگ پاور 5 پیٹا آپریشنز فی سیکنڈ (POPS) ہے اور 30TB اسٹوریج کی سہولت موجود ہے۔

یہ تمام پراسیسنگ 8 ارب پیرامیٹرز والے AI ماڈل کے ذریعے کی جاتی ہے۔ تمام ٹیکنالوجیز جیسے AI پر مبنی سیٹلائٹس، لیزر کمیونیکیشن، اور AI پراسیسنگ چینی کمپنیوں کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔